مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کی ایک عوامی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا سے 300 مہاجر یورپی ممالک میں پہنچ گئے ہیں۔ اسپین کی عوامی تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ مہاجرین کی یہ تعداد کافی رعصہ سے لیبیا میں سرگرداں تھی جس کے بعد اسپین کی عوام نے تنظیم نے ان مہاجرین کو ایسے ممالک میں پہنچانے کا کام شروع کیا جو مہاجرین کو قبول کرنے کے لئے آمادہ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق رواں برس میں لیبیا کے ساحل پر 1300 مہاجر ڈوب کر اپنی جانیں کھو چکے ہیں۔
اسپین کی ایک عوامی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا سے 300 مہاجر یورپی ممالک میں پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1886672
آپ کا تبصرہ